فتح جنگ : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس مشن کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں انسدادِ تجاوزات کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر اٹک، اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی ہدایات پر تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے ڈھوکری روڈ پر واقع گاؤں کی مشترکہ بن (غیر ممکن تالاب) پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ قبضہ مافیا سرکاری و مشترکہ اراضی پر ناجائز قبضہ کر رہا ہے، جس پر انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر موجود ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ گرفتار شخص ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں بھی اسی نوعیت کے ناجائز قبضوں میں ملوث رہا ہے۔ تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی اس بروقت، جرات مندانہ اور قانون کے مطابق کارروائی پر علاقہ مکینوں نے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ چوہدری شفقت محمود اس سے قبل بھی فتح جنگ میں پچاس سال سے زائد پرانے متعدد ناجائز قبضے واگزار کرا چکے ہیں جبکہ وہ کئی بیواؤں اور یتیموں کی زمینیں اور پلاٹ بھی قبضہ مافیا سے چھڑوا کر اصل حق داروں کے حوالے کر چکے ہیں، جو ان کی دیانتدار، نڈر اور عوام دوست انتظامی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔
Trending
- خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
- سابق کرکٹ لیجنڈز سمیت بھارتی ناقدین بھی رضا اللہ کی بولنگ کے معترف
- عثمان پیرزادہ اور حمیرا بانو کی شادی؟ اداکار نے لائیو شو میں حقیقت بتادی
- سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- پولیس کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو کی مظلوم بننے کی کوشش ناکام
- پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود انتقال کرگئے
- شاہ رخ خان اسکول کے دنوں میں کس چیز میں کمزور تھے؟ قریبی دوست نے دلچسپ راز بتادیا
- برطانوی ادارے کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
- حکومت کا نئے صوبوں کے معاملے پر قومی اسمبلی، سینیٹ میں بحث کرانے کا اعلان
- انٹرنیشنل ٹی 20 ورلڈ لیگ کے پانچویں سیزن کا افتتاح، تقریب میں شعیب اختر اور بریٹ لی کی شرکت