بیجنگ: اسپرنگ فیسٹول کی آمد پر چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے بیجنگ کا دورہ کیا ۔منگل کے روز انہوں نے نچلی سطح کے اداروں کے کارکنوں اور عام شہریوں سے ان کی خیریت دریافت کی اور ملک بھر کی تمام قومیتوں کے افراد ، ہانگ کانگ مکاؤ اور تائیوان کے ہم وطنوں کو سال نو کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس کے علاوہ شی جن پھنگ نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن پارک، بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کی کمیونٹی اور جشن بہار کے خصوصی بازاروں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف دکانوں کو دلچسپی کے ساتھ دیکھا اور وہاں موجود لوگوں کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال کیا۔ اپنے دورے کے دوران، شی جن پھنگ نے بیجنگ میونسپل پارٹی کمیٹی اور میونسپل گورنمنٹ سے ان کی ورک رپورٹس سنیں اور مختلف حوالوں سے حاصل کردہ کامیابیوں کی تصدیق کی۔شی جن پھنگ نے کہا کہ ” پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کی مدت ایک مضبوط بنیاد کی تعمیر اور مجموعی طور پر سوشلسٹ جدیدیت کی تعمیر کے لیے ایک اہم دور ہے۔انہوں نے کہا کہ بیجنگ کو بیسویں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کی روح کو مکمل طور پر نافذ کرنا چاہیے، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے طے شدہ شہر کی سٹریٹجک پوزیشن کو برقرار رکھنا چاہیے، معاشی اور سماجی ترقی کو درست اور عملی طریقے سے فروغ دینا چاہیے، تاکہ بنیادی طور پر سوشلسٹ جدیدیت کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فیصلہ کن پیش رفت کو یقینی بنا یا جا سکے ، اور قوم کے لیے ایک مثالی کردار ادا کیا جا سکے ۔ شی جن پھنگ نے یہ بھی کہا کہ بیجنگ کو عالمی معیار کا حامل ، ہم آہنگ اور قابل رہائش دارالحکومت بنایا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام پر مبنی شہر کے تصور پر کاربند رہنا چاہیے، بنیادی عوامی خدمت کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، اور لوگوں کی فوری ضروریات اور خدشات کو سنجیدگی سے حل کرنا چاہیے۔
Trending
- اسرائیل کا اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی میں زبردستی داخلہ، یو این کے سیکرٹری جنرل کی شدید مذمت
- پمز اسپتال کے مالیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئی
- انگلینڈ میں انضمام الحق کے پورٹریٹ کے ساتھ قومی کرکٹرز کی تصاویر وائرل
- آسٹریلیا کا مکمل طور پر اے آئی سے تیار کردہ گانوں کو میوزک چارٹس سے خارج کرنے کا فیصلہ
- لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے بڑی سہولت، نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال
- سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں جو ٹیم کیلیے اچھا ہوگا وہی کھیلے گا: بابر اعظم
- اننیا پانڈے اور واکر بلانکو کا بریک اپ، دو سال بعد راہیں جدا
- وزیر اعظم کے سامنے خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا ہے، وفاقی وزیر صحت
- پمز اسپتال سانحہ پر شعیب اختر کا اظہارِ افسوس، شفاف تحقیقات کا مطالبہ
- پمز اسپتال سانحہ؛ نومولود بچوں کی اموات پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل