اسلام آباد:آئیسکو اہلکاروں کو آڈٹ کلیئرکروانے کی آڑ میں رشوت لیتے ہوئے رنگھے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد زون کی بڑی کاروائی،آئیسکو اہلکاروں کو کروڑوں روپے رشوت لیتے ہوئے رنگھے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
آڈٹ آفسران نے آئیسکو آڈٹ کلئیر کروانے کے نام پر کڑوروں روپے رشوت وصول کی۔
گرفتار ملزمان میں ذیشان علی، نزر حسین، اشتیاق احمد، جہانگیر احمد اور ثاقب صغیر شامل ہیں۔
ملزم ذیشان علی اکبر بطور آڈٹ آفیسر اور نزر حسین اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر کو آڈٹ کے لئے نامزد کئے گیا تھا۔
ملزمان کو ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ اینڈ کوآرڈینیشن لاہور آفس کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔
ملزمان کو آئیسکو آپریشن جہلم سرکل اور ریجنل منیجر ٹرانسفارمر ورکشاپ اسلام آباد کے آڈٹ کے لئے نامزد کیا گیا تھا،ملزمان سے 1 کروڑ 4 لاکھ 75 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کو جی ٹی روڈ گوجر خان سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو مذکورہ رقم آئیسکو کے آکاونٹ آفیسر اشتیاق احمد، جہانگیر احمد اور ثاقب صغیر کی جانب سے دی گئی تھی،ملزمان کو رقم سمیت رنگھے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق آئیسکو کے آفسران نے مذکورہ رقوم فیلڈ میں تعینات اہلکاروں سے وصول کی۔
ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کر لیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاری متوقع ہے ۔
Trending
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ
- The emotional story behind the Spanish football star’s long hair has been revealed.
- ایمان مزاری کو سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا
- پاکستان کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر
- ملتان: محکمہ سیاحت کے زیرِ اہتمام ثقافتی ورثے سے آگاہی واک، عوام اور طلبہ کی بھرپور شرکت