ملتان (نمائندہ اپنا وطن) جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ معذور افراد معاشرے کا ایک قابلِ احترام اور اہم حصہ ہیں، جنہیں سہارا دینے اور بااختیار بنانے کی اجتماعی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔ یہ بات انہوں نے لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کی جانب سے معذور افراد کی بحالی کے لیے منعقدہ سالانہ مفت کیمپ کے دورے کے دوران گفتگو میں کہی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستحق افراد کی بحالی اور معاونت کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔
لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالصبور نے جہانگیر خان ترین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 9 فری کیمپس منعقد کیے جا چکے ہیں، جن میں ملک بھر سے آنے والے 1327 مستحق و معذور افراد کو مفت مصنوعی اعضاء لگائے جا چکے ہیں۔
دورے کے دوران جہانگیر ترین نے مستحق معذور افراد سے ملاقات بھی کی۔ مفت مصنوعی اعضاء کی فراہمی پر معذور افراد، جن میں بچے، خواتین اور مرد حضرات شامل تھے، نے جہانگیر خان ترین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو اپنی زندگی میں نئی امید، خود اعتمادی اور فعال کردار کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ مصنوعی اعضاء کی فراہمی نہ صرف ان کی جسمانی مشکلات میں کمی کا باعث بن رہی ہے بلکہ انہیں سماجی اور معاشی سرگرمیوں میں بہتر طور پر حصہ لینے کے قابل بھی بنا رہی ہے۔
Trending
- کام سے گھر آکر روتا تھا، عامر خان نے کیریئر کی ابتدائی مشکلات سے پردہ اٹھادیا
- ڈیجیٹل بینکاری کے فروغ کیلیے جدید سیکیورٹی نظام ناگزیر
- آزاد کشمیر کے عوام حق ملکیت اور حق حکمرانی مانگ رہے ہیں، شازیہ مری
- ہارس بیک آرچری چیمپئن شپ میں پاکستانی باپ بیٹی نے تاریخ رقم کر دی
- رجب بٹ کی دولت کتنی ہے؟ پہلی بار حیران کن انکشافات سامنے آگئے
- ایئر انڈس نے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا
- بھارتی وزیر دفاع کے بیان سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی، خواجہ آصف
- عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
- لاہور میں ٹک ٹاکر رجب بٹ پر ایک اور مقدمہ درج، فائرنگ اور تشدد کے الزامات
- آئل ٹینکرز کی ہڑتال کی دھمکی، وزیر پیٹرولیم اور مالکان کے مذاکرات کل ہوں گے
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔