News Views Events
Apna Watan

عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

0


کراچی:

پاکستان نے عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپین شپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے چیمپین  شپ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے شہر نیاگرا ان دی لیک میں شروع ہونے والی عالمی  جونیئر ٹیم اسکواش چیمپین شپ کے گروپ 7 کے پہلے میچ میں سیڈ7 پاکستان نے کسی دقت کے بغیر  نائجیریا کو 0-3  سے شکست دے دی۔

پاکستان کے نعمان خان نے یوسف قادری،عبداللہ نواز نے شعیب جیوا اور محمد عمیر عارف نے جوشوا ڈینیئل کو ہرایا۔

پاکستان گروپ مرحلے کا دوسرا میچ سوئٹزرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.