بیجنگ:23 فروری کو چین میں اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کا آخری دن ہے اور واپسی کے مسافروں کے بہاؤ کا عروج دیکھنے میں آ رہا ہے۔ دارلحکومت بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کے مطابق، 23 تاریخ کو بیجنگ میں داخل ہونے اور جانے والےمسافروں کی کل تعداد 40 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ مسافروں کے شدید بہاؤ کے پیش نظر، ریلوے انتظامیہ نے نقل و حمل کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کے لئے سہولیات کی فراہمی کو مزید موثر بنایا ہے۔ ہر ٹرین اسٹیشن نے مسافروں کی ٹکٹنگ کی ضروریات کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے “ون اسٹاپ سروس” ونڈو قائم کی ہے۔ علاوہ ازیں، مسافروں کے بہاؤ کی رہنمائی اور نظم و نسق کو مضبوط بنانے کے لیے رضاکار اہم مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں۔ چین کی وزارت نقل و حمل کی اطلاع کے مطابق، 23 فروری کو چین میں کراس ریجنل مسافروں کے ٹرپس کی کل تعداد 362.58 ملین تک پہنچنے کی توقع ہے، جو ماہانہ بنیادوں پر 4.7 فیصد کم جبکہ سال 2025 کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.9 فیصد کا اضافہ ہوگا۔
Trending
- پمز ہسپتال کے افسوسناک سانحے پر ڈاکٹر شوکت علی شیخ کا اظہار افسوس
- پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے، حافظ نعیم الرحمان
- جوکووچ اور سبالینکا یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز سے باہر
- فلم کی شوٹنگ جاری، رجب بٹ امر خان کے ساتھ فلم کے سیٹ پر نظر آگئے
- پمز واقعے میں زندہ بچنے والی واحد نومولود کی خالہ کے ہوشربا انکشافات، انتظامیہ کا پول کھول دیا
- ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- گووندا اور سنیتا آہوجا نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا، علیحدگی کی افواہیں پھر تیز
- باجوڑ؛ شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے 14 عدد موٹر گولے برآمد
- پاکستان ہاکی کیلیے بڑی خبر؛ یورپ کی ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
- نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان بچپن میں کس سنگین بیماری کا شکار ہوئے؟ حیران کن انکشاف