بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر چین کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ الگ الگ ٹیلیفونک بات چیت کی اور علاقائی صورتحال پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔ مشرق وسطیٰ کے امور کے لیے چین کے خصوصی ایلچی زائی جون بھی اس وقت مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔ طویل جنگ اور بڑھتا ہوا تنازعہ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے ۔ چین کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تنازعے میں شریک تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھے گا، ثالثی کو مضبوط بنائے گا اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش جاری رکھےگا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں کی بدولت دس ہزار سے زائد چینی سیاح متحدہ عرب امارات، عمان اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک سے بحفاظت اور منظم طریقے سے واپس چین لوٹ چکے ہیں۔ متعلقہ ممالک میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانے ان ممالک میں موجود چینی شہریوں کو ضروری مدد فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
Trending
- سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار
- ایران اور امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکرات پر واپس آئیں، چینی وزیر خارجہ
- چینی نائب وزیر اعظم 23ویں چین-آسیان ایکسپو میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خارجہ
- ملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
- ایمان اسد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کیلئے تیار
- امریکہ کی سعودی عرب جانے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
- عمران خان کو نجی اسپتال کی سہولت؛ آئینی عدالت میں سپریم کورٹ سمیت ملک بھر سے ریکارڈ طلب
- سی پیک 2.0 سے علاقائی روابط کو معاشی طاقت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر
- میچ کے بعد انگلش کپتان رضا اللہ کو مشورہ دینے پہنچ گئے
- جی لن یونیورسٹی کو اپنی جامع صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے، چینی صدر