بیجنگ ؔ چلی کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور چین کے وزیر رہائشی مکانات اورشہری و دیہی ترقی نی حونگ نے نو منتخب صدر جوز انتونیو کاست کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے چلی کے نومنتخب صدرکاست اور سبکدوش ہونے والے صدر گیبریل بوریک سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ نی حونگ نے کہا کہ چین چلی کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر روایتی دوستی کو جاری رکھے گا اور چین-چلی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرے گا۔ صدر کاست نے اپنی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے خصوصی ایلچی بھیجنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا اور ایک چین کے اصول پر قائم رہنا چلی کی قومی پالیسیاں ہیں اور چلی کی نئی حکومت اس سفارتی روایت کو جاری رکھے گی۔ چلی چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تجارت، سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، تعمیرات اور صحت عامہ سمیت دیگر شعبوں میں چین کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔ نی حونگ نے اپنے دور حکومت میں چین-چلی تعلقات کی ترقی کے لیے گیبریل بوریک کے مثبت کردار کو سراہا۔ بوریک نے کہا کہ چین چلی کا ایک اہم شراکت دار ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
Trending
- جماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لی
- مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر امام الحق کیخلاف ابتدائی رپورٹ تیار
- کراچی؛ اے ٹی ایم میں شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
- سلمان علی آغا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا
- خام تیل کی قیمت 107 ڈالرز سے تجاوز کر گئی
- وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، حوثی باغیوں کے حملوں پر اظہار مذمت
- پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ مزید گر گئی، ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری نمبر پر آگئی
- کراچی پورٹ کی تاریخی کارکردگی، خلیجی تنازع نے نئے تجارتی مواقع پیدا کر دیے
- وزیراعظم کی پیٹرول اسکیم سے ہماری جدوجہد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، حافظ نعیم
- پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کر دیا