بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کو یومِ پاکستان پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔پیر کے روز چین کے صدر شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک طویل عرصے سے، پاکستانی حکومت اور عوام نے قومی اقتدار اعلی ، آزادی، علاقائی سالمیت اور قومی وقار کا مضبوطی سے دفاع کیا ہے، مختلف خطرات اور چیلنجوں پر قابو پایا ہے، قومی تعمیر کو آگے بڑھایا ہے، اور علاقائی امن، استحکام اور ترقی و خوشحالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چین پاکستان کی جانب سے حاصل کی گئی ترقیاتی کامیابیوں پر دلی خوشی محسوس کرتا ہے۔صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترویں سالگرہ ہے۔ انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک اپنی روایتی دوستی کو آگے بڑھائیں گے، اسٹریٹجک روابط کو مضبوط کریں گے، اور اپنی اپنی جدیدیت کی راہ پر ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر آگے بڑھیں گے۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین اور پاکستان کے تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہوئے پاکستانی صدر آصف علی زرداری کے ساتھ مل کر نئے دور میں مضبوط پاک چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنے کے خواہاں ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر ثمرات مل سکیں۔اسی روز، چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو تہنیتی پیغام بھیجا جب کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
Trending
- ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ: فائنل میں جرمنی نے اسپین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- جی ٹی اے 6 کی 26 منٹ طویل جھلک جاری، گیم میں کیا کچھ نیا ہو گا؟
- حکومت کی بڑے ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی مہم تیز
- مری: ہوٹل میں گیس لیکیج سے 3 افراد بے ہوش، ایک کی حالت تشویشناک
- لارڈز ٹیسٹ: سعود شکیل کے 97 رنز، بابر اعظم پھر ناکامی کا شکار
- ثانیہ اشفاق کا عماد وسیم کی شادی اور بے وفائی پر کھل کر اظہار، اہم انکشافات سامنے آگئے
- حکومت کی مؤثر معاشی حکمتِ عملی، قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی میں تاریخی کامیابی
- وفاق کے زیر انتظام سرکاری ہسپتالوں کا ایک اور بڑا سکینڈل
- If government hospitals and educational institutions are good, why don’t the rulers send their own children there? — Shahid Afridi
- راکھی ساونت کی عمرہ ادائیگی کے بعد لوگوں میں جائے نماز تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل