بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے تھونگلون کو دوبارہ لاؤس کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا۔پیر کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور لاؤس دونوں مشترکہ تقدیر کے حامل سوشلسٹ دوست اور پڑوسی ہیں،اور ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور تشویش کے اہم معاملات پر ایک دوسرے کی مضبوط حمایت کرتے ہیں۔شی جن پھنگ نے زور دیا کہ اس سال دونوں ممالک ترقی اور احیا ء کے اہم مرحلے سے گزر رہے ہیں ، اور باہمی فائدے کی بنیاد پر تعاون کے وسیع تر مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ وہ چین اور لاؤس کی پارٹیوں اور دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں ، اور جنرل سیکرٹری اور صدر تھونگلون کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے جامع اسٹریٹجک تعاون کی نئی منصوبہ بندی کے لیے کام کرنے کے خواہش مند ہیں ، تاکہ چین اور لاؤس کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو اعلیٰ سطح تک پہنچایا جا سکے، دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد پہنچیں اور خطے میں امن و ترقی حاصل ہو ۔اسی دن، چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے سونکسے سیفنڈن کو دوبارہ لاؤس کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔
Trending
- لارڈز ٹیسٹ: سعود شکیل کے 97 رنز، بابر اعظم پھر ناکامی کا شکار
- ثانیہ اشفاق کا عماد وسیم کی شادی اور بے وفائی پر کھل کر اظہار، اہم انکشافات سامنے آگئے
- حکومت کی مؤثر معاشی حکمتِ عملی، قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی میں تاریخی کامیابی
- وفاق کے زیر انتظام سرکاری ہسپتالوں کا ایک اور بڑا سکینڈل
- If government hospitals and educational institutions are good, why don’t the rulers send their own children there? — Shahid Afridi
- راکھی ساونت کی عمرہ ادائیگی کے بعد لوگوں میں جائے نماز تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل
- گدو 747 میگاواٹ پاور پلانٹ کی اسٹیم ٹربائن کی بحالی کے لیے بین الاقوامی بولیاں طلب
- پاکستان سے سعودیہ زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقرر
- کراچی میں سگریٹ کی غیرقانونی فیکٹری پکڑی گئی، 20 کروڑ کی مشینری و مال برآمد
- نیپال،6 سالہ بچی کو 3 دن بعد سیلابی ملبے سے زندہ نکال لیا گیا