بیجنگ: سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے بیجنگ میں رضاکارانہ طور پر شجرکاری کی سرگرمی میں حصہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہر کوئی اچھے ماحول کا اشتراک کر سکتا ہے، اور اس کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوششوں کی بھی ضرورت ہے۔ ہمیں پوری قوم کو شجرکاری میں حصہ لینے کے لیے منظم اور متحرک کرنا ہوگا تاکہ چینی طرز کی جدیدیت کو مزید خوبصورت اور ماحول دوست بنایا جا سکے۔
30 تاریخ کی صبح، پارٹی اور ریاستی رہنماؤں شی جن پھنگ، لی چھیانگ، چاؤلہ جی، وانگ حو نینگ، چائی چھی، ڈینگ شیوئے شیانگ، لی شی اور دیگر رہنماؤں نے بیجنگ کے ضلع چھانگ پھنگ کے بائی شان قصبے کا دورہ کیا اور مقامی کارکنوں اور عام شہریوں کے ساتھ مل کر درخت لگائے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ اس سال ملک کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کا پہلا سال اور ملک گیر رضاکارانہ شجرکاری کی مہم کی 45ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ نئے دور میں، ملک بھر میں شجرکاری کو فروغ دینے کے سلسلے میں معیار کو بہتر بنانے، صنعت کو فروغ دینے اور لوگوں کو فائدہ پہنچانے پر مزید زور دیا جانا چاہیے۔ ہم شہری اور دیہی شجرکاری اور خوبصورتی کو مربوط انداز میں فروغ دیں گے تاکہ عوام کو سبز فوائد کا زیادہ سے زیادہ احساس ہو سکے۔
Trending
- کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی
- جہاز کے ذریعے مچھر جرمنی پہنچ گیا، کاٹنے سے ایک ایئرپورٹ ملازم ہلاک
- نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
- جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتا
- شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا انفینٹینو کی مخالفت کا اعلان
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔