بیجنگ: چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ورلڈ ڈیٹا آرگنائزیشن کے قیام پر تہنیتی پیغام بھیجا۔انھوں نے نشاندہی کی کہ ورلڈ ڈیٹا آرگنائزیشن کا مقصد ‘ڈیٹا خلیج کو کم کرنا، ڈیٹا کی قدر کو اجاگر کرنا، اور ڈیجیٹل معیشت میں خوشحالی لانا ہے، اور یہ تنظیم ڈیٹا کے بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے اور عالمی ڈیٹا کے نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے ایک مفید پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین مشترکہ مشاورت، مشترکہ تعمیر اور مشترکہ استفادہ کے نظریے کی پیروی کرے گا، ورلڈ ڈیٹا آرگنائزیشن کے کردار کی حمایت کرے گا، تمام فریقوں کے ساتھ مل کر ڈیٹا کے نظم و نسق کے قواعد کا اتفاق رائے قائم کرے گا، ڈیجیٹل اور ذہین ٹیکنالوجی کی جدت کو فروغ دے گا، ڈیٹا کی حفاظت کو منظم کرے گا، اسے موثر انداز میں ترقی دے گا، اور عالمی ڈیجیٹل معیشت کی صحت مند ترقی کی خدمت کرے گا، تاکہ ڈیٹا کے فوائد زیادہ بہتر طریقے سے دنیا کے عوام تک پہنچیں۔
ورلڈ ڈیٹا آرگنائزیشن کے قیام کی افتتاحی کانفرنس اسی دن بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ اس تنظیم کے اراکین میں عالمی ڈیٹا کے شعبے سے وابستہ کاروباری ادارے، یونیورسٹیاں، تحقیقاتی ادارے، بین الاقوامی تنظیمیں اور مالیاتی ادارے وغیرہ شامل ہیں۔
Trending
- عارف سعید اسلامک سالیڈیرٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن منتخب
- آئمہ بیگ کی خود کو سنگل قرار دینے کے بعد دوسرے موقع اور وفاداری پر معنی خیز پوسٹ
- پیٹرولیم مصنوعات مسلسل مہنگی: گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ
- سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر
- انگلش کپتان جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
- لیڈی گاگا اور منگیتر مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- ڈیجیٹل اثاثے اور بلاک چین ترقی پذیر معیشتوں کیلیے اہم موقع ہیں، بلال بن ثاقب
- پنجاب حکومت کا نالہ لئی کے لیے خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ
- ورلڈ الٹمیٹ اتھلیٹکس جیولن مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم کل ایکشن میں ہوں گے
- امیشا پٹیل کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری، ملازمہ گرفتار
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔