اقوام متحدہ :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے “اقوام متحدہ اور عرب لیگ کا تعاون” کے موضوع پر ایک کھلا اجلاس منعقد کیا۔ جمعہ کے روز اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ کے مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کیا جانا چاہیے اور موجودہ تناؤ کو جلد از جلد کم کرنے کے لیے عرب ممالک کی جانب سے زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کی حمایت کی جانی چاہیے۔ فو چھونگ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی تاریخ نے باربار ثابت کیا ہے کہ طاقت مسائل کا حل نہیں ہے اور سیاسی حل ہی واحد راستہ ہے۔ عرب ممالک مشرق وسطیٰ کے مسائل کو حل کرنے میں جغرافیائی محل وقوع، تاریخ اور مذہب سمیت دیگر پہلوؤں میں منفرد برتریاں رکھتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ ان کے عوام کا گھر ہے، یہ بڑی طاقتوں کی محاذ آرائی کا میدان نہیں ہے۔ عالمی برادری کو مشرق وسطیٰ کے عوام کے آزادانہ انتخاب کا مکمل احترام کرتے ہوئے خطے کے ممالک کے معقول خدشات کو اہمیت دینی چاہیے اور روایتی اختلافات دورکرنے اور یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے میں عرب ممالک کی حمایت کرنی چاہیے ۔ سلامتی کونسل کو عرب لیگ کی آراء کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے علاقائی مسائل کو علاقائی ذرائع سے حل کرنے کی حمایت کرنی چاہیے۔ موجودہ صورتحال کے حوالے سے فو چھونگ کا کہنا تھا کہ فوری ضرورت اس بات کی ہے کہ فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرکے تنازع کو مزید بڑھنے سے روکا جائے۔ اس حوالے سے تمام فریقوں کو کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔
Trending
- پیٹرول سستا، ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا
- سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی
- 10 روپے کے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ کی افواہیں بےبنیاد ہیں، اسٹیٹ بنک
- یورو نوٹس کی رقم ملنے سے ملکی زر مبادلہ ذخائر بڑھ گئے
- زمبابوے کے بلے باز برینڈن ٹیلر نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
- سی پیک منصوبہ پاکستانی خواتین کو رکاوٹیں توڑنے اور نئی پیشہ ورانہ بلندیوں تک پہنچنے میں مدد کر رہا ہے
- چین پاکستان مشترکہ تربیتی مرکز پاکستان میں نئی توانائی کی گاڑیوں کے شعبے کے لیے ہنرمند افراد کی تیاری میں کوشاں
- چین کا یمن کے تمام فریقوں سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- امریکی فیڈرل ریزرو نے وفاقی فنڈز کی شرح ہدف کی حد میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر دیا
- چین سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر لانگ آرم دائرہ اختیار کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ