اسلام آباد: پاکستان کیلئے ایک اور بڑا اعزاز ۔۔ مسقط میں ہونے والے ورلڈ ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے انتخابات میں صاحبزادہ سلطان محمد علی کو فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان کو بین الاقوامی فیصلہ سازی میں اہم نمائندگی حاصل ہوگئی ہے۔ واضح رہے45 ممالک ITPF کا حصہ ہیں
صاحبزادہ سلطان محمد علی 2022 سے 2026 تک پاکستان ایکویسٹرین فیڈریشن صدر بھی رہ چکے ہیں۔۔۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے نیزہ بازی کے میدان میں تاریخی کامیابیاں حاصل کیں اور مجموعی طور پر 3 گولڈ، 2 سلور اور 2 برانز میڈلز اپنے نام کیے۔ ان ہی کے چار سالہ مختصر دور میں
پاکستان نے عالمی سطح پر بھی اپنی برتری ثابت کی 2023 ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دے کر پاکستان نے دنیا کی دوسری بہترین ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ مزید برآں، صاحبزادہ سلطان محمد علی کی قیادت میں پہلی بار پاکستان میں 9 ممالک پر مشتمل ایک بڑا انٹرنیشنل ایونٹ منعقد ہوا، جس نے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص اجاگر کیا۔
انہوں نے نہ صرف 2023 ورلڈ کپ کوالیفائرز کے انعقاد کو پاکستان میں یقینی بنایا بلکہ پہلی بار خواتین ٹیم کی تشکیل بھی عمل میں لائی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہارس بیک آرچری مقابلوں کا آغاز بھی ان کی کوششوں کا نتیجہ ہے، جس سے کھیلوں کے دائرہ کار میں مزید وسعت آئی۔صاحبزادہ سلطان محمد علی کی عالمی فیڈریشن میں شمولیت پاکستان کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے نہ صرف ملک کا وقار بلند ہوگا بلکہ ٹینٹ پیگنگ کے کھیل کو مزید فروغ ملے گا۔
Trending
- ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 گولڈ اور ایک برونز میڈل جیت لیا
- آزاد کشمیر انتخابات: حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد ون میں پولنگ ملتوی
- فلم “دی روڈ ٹو وکٹری کے پیچھے چینی فوج کی جنگ کو روکنے کی منطق
- چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ صنعت کی آمدن میں 18.5 فیصد اضافہ بیجنگ :چین کی وزارتِ صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کی پہلی ششماہی میں ملک کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ صنعت نے تیز رفتار ترقی کا سلسلہ برقرار رکھا۔ پیداوار میں اضافہ، برآمدات میں استحکام، کاروباری منافع میں مسلسل بہتری اور سرمایہ کاری میں متوازن نمو ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق، مقررہ حجم سے بالا الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ اداروں کی صنعتی پیداوار میں 14.8 فیصد اضافہ ہوا۔اہم مصنوعات میں صنعتی روبوٹس کی پیداوار 5 لاکھ 38 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی، جو سال بہ سال 28 فیصد زیادہ ہے، جبکہ نیو انرجی گاڑیوں کی پیداوار 73 لاکھ 99 ہزار رہی، جس میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پہلی ششماہی میں الیکٹرانک انفارمیشن مصنوعات کی برآمدات میں بھی مستحکم بہتری دیکھنے میں آئی۔ اس شعبے کی برآمدی ترسیلات کی مجموعی مالیت میں 7.8 فیصد اضافہ ہوا، جو جنوری تا مئی کے مقابلے میں 1.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ اسی دوران الیکٹرانک انفارمیشن صنعت کی مجموعی کاروباری آمدن 9.41 ٹریلین یوان تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 18.5 فیصد زیادہ ہے، اور اس شعبے کی مسلسل مضبوط اقتصادی کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔
- چین کی سمندری معیشت کی مستحکم ترقی ریکارڈ
- چین میں خوبصورت دیہی علاقوں کی تعمیر کا کامیاب آغاز
- امریکہ کا حماس کو مکمل غیر مسلح کرنے سے متعلق معاہدے کا دعویٰ، اسرائیل کا “سنگین سکیورٹی خدشات” کا اظہار
- بھارت کی بڑی دوا ساز کمپنی نے آلودگی کے خدشات پر 10 اقسام کے آئی ڈراپس واپس منگوا لیے
- مالی سال 26-2025ء میں نجی شعبے کو دیے قرض میں 15فیصد اضافہ ہوا: خرم شہزاد
- کراچی میں گیس کی بو پھیلنے کی شکایات پر سوئی سدرن کمپنی کا بیان سامنے آگیا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔