بیجنگ :چین کے نائب وزیراعظم اور چین۔کینیڈا اقتصادی و مالیاتی اسٹریٹجک مکالمے کے چینی سربراہ حہ لی فنگ نے بیجنگ میں کینیڈا کے وزیر خزانہ اور مکالمے کے کینیڈین شریک سربراہ فرانسوا فلپ شیمپین سے ملاقات کی۔ہفتہ کے روز حہ لی فنگ نے کہا کہ فریقین کو چاہیے کہ وہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مؤثر عمل درآمد کریں، تجارت، معیشت اور مالیات کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کریں اور چین و کینیڈا کے اقتصادی تعلقات کو مستحکم اور صحت مند انداز میں آگے بڑھائیں۔شیمپین نے کہا کہ کینیڈا چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور وہ چینی فریق کے ساتھ مل کر اقتصادی و مالیاتی تعاون کو فروغ دینے اور مزید عملی نتائج حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔دونوں جانب اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں چین-کینیڈا اقتصادی و مالیاتی اسٹریٹجک مکالمہ منعقد کیا جائے گا۔ اس موقع پر حہ لی فنگ اور فرانسوا فلپ شیمپین نے مشترکہ طور پر چین-کینیڈا مالیاتی ورکنگ گروپ اور مالیاتی اداروں کے گول میز اجلاس کے نمائندگان سے بھی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مالیاتی اداروں کا ایک دوسرے کی منڈیوں میں کاروباری سرگرمیوں کا خیرمقدم کیا۔
Trending
- بھارتی چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کا عہدے سے متعلق اہم فیصلہ
- رشمیکا مندانا نے فلم انڈسٹری میں اپنے سفر سے متعلق اہم انکشاف کردیا
- پیٹرول سبسڈی اسکیم؛ وزیراعظم کا کم پیٹرول استعمال کرنے والوں کیلئے ایک اور اہم فیصلہ
- حکومت جلد نئی آٹو پالیسی متعارف کرائے گی، مشیر وزیراعظم
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی، نوٹی فکیشن جاری
- طاہر اشرفی کو دیا گیا برطانوی ایوارڈ واپس، چرچ آف پاکستان نے گلوبل پیس ایوارڈ دے دیا
- امریکا نے ایرانی حکام کو نیویارک میں لگژری شاپنگ نہ کرنے کی وارننگ دے دی
- لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 841 پوائنٹس کا اضافہ
- سونے کی فی تولہ قیمت 6900 روپے کا اضافہ ہوگیا