News Views Events

مہنگائی میں مسلسل اضافہ تشویشناک، فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال سنگین ہو سکتی ہے: چوہدری شجاعت حسین

مہنگائی کے خلاف تمام ادارے فوری اقدامات کریں: چوہدری شجاعت حسین .

0

 

۔
لاہور(نمائندہ اپنا وطن) :پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیرِ اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے اور اس کا سب سے زیادہ اثر تنخواہ دار طبقے پر پڑ رہا ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ اگر مہنگائی کو بروقت اور موثر انداز میں کنٹرول نہ کیا گیا تو خدانخواستہ صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

 

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹیاں اور محلہ دار کمیٹیاں، جن کی ذمہ داری قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہے، انہیں چاہیے کہ وہ فعال کردار ادا کریں اور اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

 

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے یا ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے سے مہنگائی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ اس کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مل کر عملی اور مثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیمبر آف کامرس سے لے کر یونین کونسل تک تمام اداروں کو فوری طور پر مہنگائی کے مسئلے کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنا چاہیے اور اس کے حل کے لیے ٹھوس اور فوری اقدامات کرنے چاہئیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.