اسلام آباد:وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین سےمسلم لیگ(ق)کے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی کی قیادت میں اہم وفد نے تفصیلی ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، بالخصوص جنوبی خیبر پختونخوا کو درپیش مسائل پر جامع گفتگو کی گئی۔
وفد میں ضلع پہاڑپور کے صدر خان محمد وزیر، ضلعی رہنما ہارون اعوان ایڈوکیٹ اور ملک عمران بھی شامل تھے۔ملاقات کے دوران مجموعی قومی و سیاسی منظرنامے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ سیاسی حکمت عملی کے مختلف پہلوئوں پر غور کیا گیا۔
وفد نے جنوبی خیبر پختونخوا کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر امن و امان کی مخدوش صورتحال، ترقیاتی منصوبوں میں سست روی، بنیادی انفراسٹرکچر کی کمی، صحت و تعلیم کی ناکافی سہولیات اور بے روزگاری جیسے اہم امور پر خصوصی توجہ دلائی گئی۔وفد نے مقف اختیار کیا کہ جنوبی اضلاع کو طویل عرصے سے نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کے باعث وہاں کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں امن و امان کی بہتری کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں، ترقیاتی منصوبوں کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے جائیں اور تعلیمی اداروں و صحت کی سہولیات کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وفد کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کو بغور سنا اور یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور جنوبی خیبر پختونخوا کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ملاقات کے اختتام پر باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
Trending
- ایندھن پر ریلیف صرف مستحق افراد کو دیا جائے، آئی ایم ایف
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی
- اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 825 پوائنٹس کی کمی
- ایشین گیمز 2026، بارش نے پاکستان کو کوارٹر فائنل کھیلے بغیر سیمی فائنل میں پہنچا دیا
- سیلاب آیا نہیں محکمہ آبپاشی سندھ نے 77 کروڑ روپے روکنے پر خرچ کر ڈالے
- ویرات کوہلی نے ایک ہی میچ میں سچن ٹنڈولکر کے دو ریکارڈز توڑ دیے
- میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ نہ ہو سکا
- پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی شمولیت کا امکان
- عینا آصف 18 برس کی ہو گئیں، سالگرہ کی خوبصورت تصاویر دیکھیں
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کم ہوگئی
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔