News Views Events

امریکی عہدیدار نے ایران میں اپنے لڑاکا طیارے کے مار گرائے جانے کی تصدیق کردی

0

واشنگٹن(پی این پی)امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے ایک لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے جس کے پائلٹ کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے نیویارک ٹائمز کو یہ بات نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی۔انہوںنے یہ بھی بتایا کہ ایران میں تباہ ہونے والے امریکی لڑاکا طیارے کے پائلٹ کی تلاش کے لیے امریکی ہیلی کاپٹرز اور طیاروں کی نچلی پروازیں جاری ہیں۔نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ کو بچانے کے لیے طیارہ گرنے کے بعد فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ پائلٹ نے طیارے سے چھلانگ لگا لی تھی لیکن اس کے بارے میں تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.