News Views Events

سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا

0

—فائل فوٹو

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 100 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے ہو گئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 87 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 71 ڈالرز گھٹ کر 4642 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 15 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.