News Views Events

دو اے لسٹ فنکاروں کی خفیہ شادی؟ سوشل میڈیاپرافواہیں گرم

0

(پی این پی) معروف اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان کی شادی سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔
سوشل میڈیا پر ایک نجی پلیٹ فارم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شوبز کے دو اے لسٹ اداکاروں نےخفیہ طور پر شادی کر لی ہے، تاہم نام ظاہر نہیں کیے گئے، جس کے بعد مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میشا شفیع سے کیس جیتنے پر علی ظفر شکر گزار
کئی سوشل میڈیا صفحات پر یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ جوڑی رمشا خان اور خوشحال خان کی ہو سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی مستند معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

 دونوں اداکاروں کی جانب سے بھی تاحال اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.