News Views Events

علی ظفر کا میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ تفصیلی فیصلہ جاری 

0

(پی این پی)سیشن کورٹ نے گلوکار علی ظفر کے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق میشا شفیع نےعلی ظفر پر جنسی ہراسانی سے متعلق 19 اپریل 2018 کو ٹوئٹ کیے تھے، میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف کام کی جگہ ہراساں کرنے کے الزام پر صوبائی محتسب کو درخواست دی۔
تفصیلی فیصلے کے مطابق علی ظفر نے تمام الزامات غلط قرار دیتے ہوئے ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا، میشا شفیع کے مطابق ہرجانے کا دعویٰ صوبائی محتسب سے درخواست واپس لینے کے لیے پریشر ڈالنے کے لیے کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:دل ہوگیا ہے تیرادیوانہ؛لازوال گیتوں کے خالق مسرورانورکوبچھڑے30 برس بیت گئے
عدالت کے مطابق میشا شفیع کا جنسی ہراساں کرنے کا الزام درست نہیں، میشا شفیع 50 لاکھ روپے علی ظفر کو بطور ہرجانہ ادا کریں۔

فیصلے میں مزیدکہا گیا ہے کہ میشا شفیع جنسی ہراساں کرنےسے متعلق متعلق آئندہ کسی بھی پلیٹ فارم پر بات نہیں کریں گی۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.