بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لی شو لئی نے بیجنگ میں چھٹی عالمی میڈیا سمٹ میں شرکت کرنے والے نمائندوں سے اجتماعی ملاقات کی۔لی شو لئی نے کہا کہ 2021 میں صدر شی جن پھنگ نے چوتھی عالمی میڈیا سمٹ کو تہنیتی خط بھیجا ۔گزشتہ تین سالوں میں، سمٹ کا اثر و رسوخ مسلسل بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ایک ایسا پُل ہے جو لوگوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دیتا ہے۔ امید ہے کہ مختلف ممالک کے میڈیا چین کے بارے میں گہری سمجھ رکھیں گے اور چین کی مشترکہ خوشحالی اور ترقی کے تصور کے حصول کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر چلنے کی حقیقت کو بیان کریں گے۔تاس ، ایسوسی ایٹڈ پریس، ہنگری اے ٹی وی گروپ سمیت 13 بین الاقوامی اہم میڈیا اداروں کے ذمہ دار افراد نے اجلاس میں شرکت کی اور میڈیا کے تبادلے کے ذریعے دنیا کی خوشحالی اور ترقی میں اتفاق رائے پیدا کرنے اور اپنا کرادار ادا کرنے کی توقع ظاہر کی۔
Trending
- کترینہ کیف کے بڑھتے وزن پر تنقید، ریتک روشن بھی دفاع میں سامنے آگئے
- سونے کے نرخ میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- کراچی ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، میاں بیوی گرفتار
- دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز جیت لی
- انیل کپور نے زندگی کی بڑی خوشی کا کریڈٹ بیٹیوں کو دے دیا
- اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 70 فیصد کمی ریکارڈ
- کراچی؛ سگریٹ سپلائر سے لوٹ مار، مددگار 15 پولیس نے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی
- فرسٹ کلاس کرکٹر محمد فاروق نے بیٹنگ میں بڑا ریکارڈ بنا ڈالا
- Fan foot gets caught under Salman Khan car tire actor gets angry
- آئی ایم ایف کے ساتھ چوتھے اقتصادی جائزے کیلئے مذاکرات اگلے ہفتے ہوں گے