News Views Events

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100انڈیکس میں نمایاں اضافہ، ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

0

—فائل فوٹو 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کے آغاز سے مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے کے باعث مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

پی ایس ایکس کے 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں  1604 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 48 ہزار 447 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری دن کے دوران انڈیکس 1524 پوائنٹس اضافے سے 148,367 پوائنٹس پر بھی ریکارڈ کیا گیا جو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایک پیسے کمی کے بعد ڈالر 279.15 روپے پر ٹریڈ ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز ڈالر 279.16 روپے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مرکزی بینک نے دسمبر 2025ء میں اوپن مارکیٹ سے 1.2 ارب ڈالر خریدے۔ 

سال 2025ء کے دوران مجموعی طور پر 6.88 ارب ڈالر بازار سے خریدے گئے جبکہ سال بھر میں اوسط ماہانہ خریداری 57 کروڑ 33 لاکھ ڈالر رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025ء میں سب سے بڑی زرمبادلہ خریداری اکتوبر میں 1.3 ارب ڈالر کی گئی جبکہ سب سے کم خریداری جنوری 2025ء میں رہی جب 15 کروڑ 40 لاکھ ڈالر حاصل کیے گئے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.