News Views Events

پاکستان کی سفارتی کوششیں امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں معاون ثابت ہوئیں، فوزیہ ناز

0

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی مرکزی جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز نے اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیش رفت خطے میں امن، استحکام اور سفارتی تعلقات کی بہتری کی جانب ایک اہم اور مثبت قدم ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات ایک مستقل اور دیرپا جنگ بندی کی صورت اختیار کریں گے، جس سے نہ صرف کشیدگی میں کمی آئے گی بلکہ خطے میں وسیع تر امن و استحکام بھی ممکن ہوگا۔
فوزیہ ناز نے کہا کہ پاکستان نے اپنی مخلصانہ اور بروقت سفارتی کوششوں کے ذریعے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں فریقوں کے درمیان فاصلے کم ہوئے اور بات چیت کا راستہ ہموار ہوا۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان مستقبل میں محض ایک سہولت کار کے کردار سے آگے بڑھ کر خطے میں پائیدار امن، طویل المدتی استحکام اور مؤثر سفارتی حل کے لیے مزید فعال اور بامعنی کردار ادا کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی امن کی کوششوں میں اپنا تعمیری اور قائدانہ کردار جاری رکھے گا اور ایک ذمہ دار، بااثر اور مؤثر عالمی فریق کے طور پر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرے گا۔
فوزیہ ناز کے مطابق اس سفارتی پیش رفت میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار نہایت واضح اور مؤثر رہا، جسے عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے کردار ادا کیا، جبکہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے اہم سفارتی سہولت کاری انجام دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.