News Views Events

شمالی کوریا کے اعلیٰ ترین رہنما کم جونگ اُن کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

0

پیانگ یانگ :کورین ورکرز پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور ریاستی امور کمیشن کے چیئرمین کم جونگ اُن نے پیانگ یانگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ وانگ ای نے شی جن پھنگ کی جانب سے کم جونگ اُن کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور کورین ورکرز پارٹی کی نویں کانگریس اور شمالی کوریا کی 15ویں سپریم پیپلز اسمبلی کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ شمالی کوریا کی سوشلسٹ تعمیر کا عمل مسلسل نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔ وانگ ای نے کہا کہ چین شمالی کوریا کے ساتھ دونوں جماعتوں اور ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے، باہمی روابط کو فروغ دے گا، عملی تعاون کو مضبوط کرے گا اور روایتی دوستی کو نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پیچیدہ بین الاقوامی حالات میں دونوں ممالک کو اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اہم عالمی و علاقائی امور میں ہم آہنگی بڑھانی چاہیے، تاکہ ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات اور عالمی امن و ترقی کے لیے کردار ادا کیا جا سکے۔ کم جونگ اُن نے وانگ ای اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا اور ان کے ذریعے شی جن پھنگ کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھجوایا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا، شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے اور چار گلوبل انیشی ایٹوز کی مکمل حمایت کرتا ہے، اور چین کی جانب سے تائیوان سمیت دیگر امور پر قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے مؤقف کی بھرپور تائید کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا چین کے ساتھ مل کر سوشلسٹ بنیادوں پر قائم دوطرفہ دوستانہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کی فلاح اور عالمی امن و استحکام میں مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.