بیجنگ:اٹلی کے سابق وزیر اعظم اور یورپی کمیشن کے سابق صدر رومانو پروڈی نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔کیوں کہ وہ درجنوں بار چین کا دورہ کر چکے ہیں اس لئے چین کی ترقی پر ان کے مشاہدات منفرد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ویلیو چین اب پیداوار کے مختلف شعبوں کو جوڑتی ہے جو کہ منفرد ہے۔رومانو نے کہا کہ یورپ اور چین کبھی دشمن نہیں رہے۔ چین کی ترقی اور پیش رفت حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اختلافات کو فعال تحقیق اور مکالمے کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ چین اور مغرب کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ فریقین بتدریج اور باہمی تعاون کے ذریعے ایک دوسرے کو مثبت پیغامات بھیج سکتے ہیں، اور ماضی سے مختلف ایک نیا راستہ نکال سکتے ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ تبادلوں کے شعبوں کو وسیع کیا جائے، تبادلے معیشت تک محدود نہ ہوں، بلکہ ان میں ثقافت، دوستی، تعاون اور مفاہمت کو بھی شامل کیا جائے۔، اٹلی کے سابق وزیر اعظم اور یورپی کمیشن کے سابق صدر رومانو نے اس انٹرویو میں دوسرے ممالک اور خطوں کے لیے چین کی اقتصادی کامیابیوں کے مضمرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم کامیابی بڑے پیمانے پر ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی ہے۔ اعلی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر پیداوار، بشمول الیکٹرک گاڑیاں، بیٹریاں، شمسی اور ہوا سے حاصل ہونے والی توانائی کی صنعتوں میں چین منفرد حیثیت رکھتا ہے اور آج کی دنیا میں کوئی دوسرا ملک اتنی کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔ اس کے ساتھ، چین نے انٹرمیڈیٹ مصنوعات کی تیاری جیسے روایتی فوائد کو بھی برقرار رکھا ہے۔ معاشیات کے تناظر سے دیکھا جائے تو یہی وہ نمایاں فرق ہے جو چین کو دیگر معیشتوں سے ممتاز کرتا ہے۔انٹرویو میں، رومانو پروڈی نے کہا کہ چین اور یورپ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے اختلافات کا احترام، باہمی رواداری اور اخلاص کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
Trending
- پمز ہسپتال کے افسوسناک سانحے پر ڈاکٹر شوکت علی شیخ کا اظہار افسوس
- پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے، حافظ نعیم الرحمان
- جوکووچ اور سبالینکا یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز سے باہر
- فلم کی شوٹنگ جاری، رجب بٹ امر خان کے ساتھ فلم کے سیٹ پر نظر آگئے
- پمز واقعے میں زندہ بچنے والی واحد نومولود کی خالہ کے ہوشربا انکشافات، انتظامیہ کا پول کھول دیا
- ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- گووندا اور سنیتا آہوجا نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا، علیحدگی کی افواہیں پھر تیز
- باجوڑ؛ شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے 14 عدد موٹر گولے برآمد
- پاکستان ہاکی کیلیے بڑی خبر؛ یورپ کی ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
- نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان بچپن میں کس سنگین بیماری کا شکار ہوئے؟ حیران کن انکشاف