بیجنگ : 2026 ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس ایشیا پیسیفک سمٹ کی افتتاحی تقریب ہانگ کانگ کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔ اس دو روزہ سمٹ کا موضوع “ڈیجیٹل انٹیلی جنس سے بااختیار بنانا اور اختراعی ترقی ،سائبر اسپیس کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر ” ہے۔ اجلاس میں ایشیا پیسیفک خطے کی جدید ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جغرافیائی حدود سے بالاتر ہو کر عالمی ڈیجیٹل جدت اور تکنیکی تبادلوں کو نئی سطح تک لے جانے کی کوشش کی جائے گی۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی، ہانگ کانگ میں مقیم مرکزی حکومت کے اداروں کے سربراہان اور مختلف شعبوں کے مہمانوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران افتتاحی تقریب اور مرکزی فورم کے علاوہ چھ ذیلی فورمز بھی منعقد ہوں گے، جن میں ذہین ایجنٹس کی جدت اور اطلاق، ڈیجیٹل مالیات، مصنوعی ذہانت کی سلامتی و حکمرانی، عوامی فلاح کے لیے ذہین خدمات، ڈیجیٹل صحت، اور علمی ورثے کی ڈیجیٹلائزیشن و ترویج جیسے موضوعات شامل ہیں۔اجلاس میں دنیا بھر سے سیاسی و کاروباری رہنما، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے اور ماہرین و اسکالرز شریک ہیں، جو انٹرنیٹ کے جدید موضوعات اور علاقائی ڈیجیٹل تعاون پر گہرائی سے تبادلۂ خیال کریں گے۔
Trending
- گووندا اور سنیتا آہوجا نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا، علیحدگی کی افواہیں پھر تیز
- باجوڑ؛ شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے 14 عدد موٹر گولے برآمد
- پاکستان ہاکی کیلیے بڑی خبر؛ یورپ کی ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
- نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان بچپن میں کس سنگین بیماری کا شکار ہوئے؟ حیران کن انکشاف
- اپیک 2026: چین کی میزبانی میں عالمی تعاون کا دائرہ وسیع
- کینیڈا کا 700 سے زائد امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات کا اعلان
- چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق کا مضبوطی سے دفاع کیا جائےگا، سدرن تھیٹر کمانڈ
- اسرائیل کا اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی میں زبردستی داخلہ، یو این کے سیکرٹری جنرل کی شدید مذمت
- پمز اسپتال کے مالیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئی
- انگلینڈ میں انضمام الحق کے پورٹریٹ کے ساتھ قومی کرکٹرز کی تصاویر وائرل