News Views Events

پاکستان کی غیرملکی کرنسی ڈیفالٹ ریٹنگ بی مائنس برقرار: فچ

0

فوٹو: فائل

عالمی ریٹنگز ایجنسی فچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی غیرملکی کرنسی ڈیفالٹ ریٹنگ بی مائنس برقرار ہے اور  مستقبل مستحکم ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق مستحکم ریٹنگ آئی ایم ایف پروگرام میں مالیاتی استحکام، میکرو اکنامک اقدامات کے سبب ہے۔

فچ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کی توقع ہے، آئی ایم ایف قسط دیگر کثیرجہتی، دوطرفہ مالی تعاون کے حصول میں مددگار ثابت ہوگی۔

بیان میں کہا گیا کہ مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 7.9 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ مالی سال 2026 میں معاشی شرحِ نمو 3.1 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔

فچ کے مطابق مالی سال میں 12.8 ارب ڈالر بیرونی قرضوں کی ادائیگی جی ڈی پی کے 2.9 فیصد ہوگی۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر مالی سال کے اختتام تک 21.3 ارب ڈالر تک آسکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر فروری میں 28.4 ارب ڈالر تھے۔

فچ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.1 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.