اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا پھر کیا چیز رکاوٹ بنی؟ایران نے بتا دیا
تہران(پی این پی)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا
لیکن امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بن گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا سے47 سالوں کے بعد اعلی ترین سطح پر گہری بات چیت ہوئی، ایران نے جنگ کے خاتمے کیلئے نیک نیتی سے مذاکرات میں شرکت کی، اور نیک نیتی سے امریکا کے ساتھ بات چیت کی۔ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم اسلام آباد معاہدے سے چند انچ کے فاصلے پر تھے، امریکا نے زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کی، اہداف بدلے، نیک نیتی کا جواب نیک نیتی اور دشمنی کا جواب دشمنی ہوتی ہے۔
پی این پی
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.