بیجنگ :چین کے صوبہ زے چیانگ کے شہر نینگ بو میں فلمی ثقافتی کارنیوال کا باضابطہ آغاز ہوا۔ اس سرگرمی کی رہنمائی قومی فلم بیورو نے کی، جبکہ اس کا مشترکہ انعقاد چائنا میڈیا گروپ اور زے چیانگ صوبائی عوامی حکومت نے کیا ہے۔ سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور زے چیانگ صوبائی پارٹی کمیٹی کے نائب سیکریٹری و نینگ بو میونسپل پارٹی کمیٹی کے سیکریٹری وانگ چھنگ نے تقریب میں شرکت کی۔ یہ فلمی ثقافتی کارنیوال “2026 فلمی معیشت کے فروغ کے سال” کے موقع پر منعقد کیا گیا ہے، جس میں “فلم+” معیشت کے تصور کے تحت متعدد تخلیقی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، تاکہ فلمی ثقافت کو عوامی سطح پر فروغ دیا جا سکے اور ایک ہمہ گیر ثقافتی میلہ تشکیل دیا جا سکے۔ اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے بین الاقوامی چینل نے “بہار میں چین: فلم دیکھیں، خوبصورت مناظر کی سیر کریں” کے عنوان سے ایک خصوصی سرگرمی بھی متعارف کرائی۔ اسی روز “2026 یانگسی ڈیلٹا بین الاقوامی یوتھ فلم ویک” کا بھی نینگ بو میں آغاز کیا گیا۔مزید برآں، چائنا میڈیا گروپ کا پہلا ہمہ جہتی فلمی ثقافتی پروگرام “ویک اینڈ پر مل کر فلم دیکھیں” بھی نشر کیا گیا۔
Trending
- ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس تاحال قابل ذکر پرفارمنس دینے میں ناکام
- لاہور؛ پارکنگ کے تنازع پر فائرنگ، شہری ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی، ویڈیو سامنے آگئی
- بلائنڈ ایشیا مینز کرکٹ کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- علیمہ خان کی گرفتاری سے ظاہر ہورہا ہے حکومت 27 ستمبر مارچ سے ڈر گئی، راجا ناصر عباس
- ایشین گیمز میں پاکستان کا پہلا میڈل یقینی ہوگیا
- گرفتاریوں کا خدشہ: پی ٹی آئی قیادت نے ارکان اسبملی کو خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے روک دیا
- ایشین گیمز: سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
- امریکا ایران سفارتی پیشرفت کی امید، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
- 27 ستمبر کو تیسری بار بغاوت کی پلاننگ کی جا رہی ہے، عظمیٰ بخاری
- فیفا آسیان کپ: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا