بیجنگ :(چائنا ڈیسک) چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔جمعرات کے روز عباس عراقچی نے کہا کہ ایران پُرامن مذاکرات کے ذریعے منطقی اور حقیقت پسندانہ حل کی تلاش جاری رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے چین کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ چین امن کے قیام اور جنگ کے خاتمے کے لیے مزید فعال کردار ادا کرے گا۔ وانگ ای نے کہا کہ موجودہ صورتحال جنگ اور امن کے درمیان ایک اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور امن کا موقع پیدا ہو رہا ہے۔ چین جنگ بندی اور مذاکرات کے تسلسل کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے ساحلی ملک کے طور پر ایران کی خودمختاری، سلامتی اور جائز حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے، جبکہ بین الاقوامی آبی گزرگاہ کے طور پر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی اور سلامتی کو بھی یقینی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین صدر شی جن پھنگ کے چار نکاتی مؤقف کی روشنی میں صورتحال کو مزید بہتر بنانے، علاقائی ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری لانے اور مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن و استحکام کے قیام کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
Trending
- شیانگ شان فورم ہم آہنگی کے ساتھ تنوع کے حفاظتی نقطہ نظر کی وضاحت کرتا ہے، چینی میڈیا
- چین کا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مضبوط حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین کا گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کی پانچویں سالگرہ پر اعلیٰ سطحی مکالمہ منعقد کرنے کا اعلان
- لاہور کے نوجوان طالب علم نے عزم، حوصلے اور محنت کی نئی مثال قائم کر دی
- نصف سال میں چین اور امریکہ کے سربراہانِ مملکت کے باہمی دورے تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہے، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے
- چین کی غیر ملکی تجارت میں “سبز رجحان” کی رفتار تیز ہونے سے دنیا کو فوائد ملیں گے، چینی میڈیا
- چین اور امریکہ کے نوجوان ایک ہی کرہ ارض پر رہتے ہیں، چینی صدر
- چینی صدر کی زیر صدارت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس
- چین کی اناج کی صنعت کی سالانہ پیداوار 4.5 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرنے کی توقع