برازاویل:جمہوریہ کانگو کے صدر ڈینس ساسو نگیسو کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین شاؤ ہونگ نے جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت برازاویل میں صدر ساسو کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی۔ 17 تاریخ کو صدر ساسو نے ایوان صدر میں شاؤ ہونگ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شاؤ ہونگ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں سربراہان مملکت کے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید گہرا کرنے، چین-افریقہ تعاون فورم کے شریک چیئرمین کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور چین-افریقہ تعاون کے ساتھ ساتھ عالمی تعاون کے فروغ میں رہنمائی کے لیے کانگو کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ صدر ساسو نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تقریب حلف برداری میں خصوصی ایلچی بھیجنے پر شکریہ ادا کیا اور کانگو اور چین کے تعلقات کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کانگو دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو اہمیت دیتا ہے، اور چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوستانہ تعاون کو مزید گہرا کرنے، بین الاقوامی اہم امور پر رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے ہم نصیب معاشرے پر مبنی شراکتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے تیار ہے۔
Trending
- کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
- ایشین گیمز: اسکواش مقابلوں میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز 23 ستمبر کو کرے گا
- فلم کی پروموشنل تقریب میں زارا نور عباس کی ہیوی بائیک پر انٹری، ویڈیو وائرل
- آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن پر کارٹل کا الزام ثابت، 6 کروڑ روپے جرمانہ
- بھارتی سرپرستی میں افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان رجیم کی ذمے داری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- پاکستان کے شاہ زیب رند نے ایک ہی رات میں تین ناک آؤٹس سے ٹورنامنٹ جیت لیا
- کرینہ کپور کی نئی فلم کا باکس آفس پر کمزور آغاز، پہلے دن کیریئر کی سب سے کم کمائی
- وفاقی حکومت نے قومی بچت کی اہم اسکیموں کے منافع کی شرح میں کمی کردی
- پیٹرولیم لیوی پر جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور شروع
- بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ کی ٹرافیاں جلد حاصل کرنے کی امید دم توڑ گئی