بیجنگ :پی ایل اے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان سینئر کرنل شو چھنگ ہوا نے کہا کہ 17 اپریل کی صبح چار بجکر دو منٹ سے پانچ بجکرپچاس منٹ تک جاپانی ڈسٹرائیر بحری جہاز “اکازوچی” آبنائے تائیوان سے گزرا، جس نے “تائیوان کی علیحدگی پسند” قوتوں کو غلط پیغام بھیجا۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے پورے عمل کی نگرانی کے لیے بحری اور فضائی افواج کو منظم کیا، اور مؤثرکنٹرول کو نافذ کیا۔ اس حوالے سے چینی وزارت دفاع کے ترجمان زانگ شیاؤگانگ نے کہا کہ آبنائے تائیوان میں جاپانی سیلف ڈیفنس فورسز کی دانستہ اشتعال انگیزی نے “تائیوان کی علیحدگی پسند” قوتوں کو غلط اشارہ فراہم کیا، جس سے چینی عوام کے غصے میں مزید اضافہ ہو گا اور جاپان کی اشتعال انگیز کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کے عزم کو تقویت ملے گی۔ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ ایک چین کے اصول اور چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات کی روح کی پاسداری کرے اور غلط راستے پر مزید آگے نہ بڑھے۔ چینی فوج ہائی الرٹ پر رہتے ہوئے غیر ملکی مداخلت کی تمام کوششوں کا ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ کرنے اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔
Trending
- کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
- ایشین گیمز: اسکواش مقابلوں میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز 23 ستمبر کو کرے گا
- فلم کی پروموشنل تقریب میں زارا نور عباس کی ہیوی بائیک پر انٹری، ویڈیو وائرل
- آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن پر کارٹل کا الزام ثابت، 6 کروڑ روپے جرمانہ
- بھارتی سرپرستی میں افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان رجیم کی ذمے داری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- پاکستان کے شاہ زیب رند نے ایک ہی رات میں تین ناک آؤٹس سے ٹورنامنٹ جیت لیا
- کرینہ کپور کی نئی فلم کا باکس آفس پر کمزور آغاز، پہلے دن کیریئر کی سب سے کم کمائی
- وفاقی حکومت نے قومی بچت کی اہم اسکیموں کے منافع کی شرح میں کمی کردی
- پیٹرولیم لیوی پر جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور شروع
- بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ کی ٹرافیاں جلد حاصل کرنے کی امید دم توڑ گئی