News Views Events

آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے ایران نے نئی شرائط رکھ دیں

تہران (پی این پی)ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے لیے ایک نئے بحری نظام کی پابندی کی جائے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم عزیزی کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال پر ایرانی مقف پیش کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ نئے نظام کے تحت صرف وہی تجارتی جہاز مخصوص راستوں سے گزر سکیں گے جنہیں ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی)بحریہ کی جانب سے اجازت حاصل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اس اجازت کے لیے مقررہ فیس بھی ادا کرنی ہوگی۔ابراہیم عزیزی نے خبردار کیا کہ اگر امریکا ایرانی جہازوں کے لیے کسی قسم کی رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ صورتحال آسانی سے تبدیل کی جا سکتی ہے۔

پی این پی

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.