نئی دہلی: 18ویں برکس سربراہی اجلاس کا نئی دہلی اعلامیہ جاری کیا گیا۔اتوار کے روز جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ برکس ممالک کا متفقہ طور پرماننا ہے کہ آج کی کثیر قطبی دنیا کے تناظر میں، ترقی پذیر ممالک کے لیے بات چیت اور مشاورت کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے۔ برکس ممالک گلوبل ساؤتھ کے خدشات اور ترجیحات کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ Bretton Woods کے نظام میں ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر معیشتوں کی آواز اور نمائندگی، عالمی معیشت میں ان کے بڑھتے ہوئے کردار کے مطابق ہونی چاہیے۔ برکس ممالک نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) میں اصلاحات کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے یکطرفہ جبری اقدامات کے نفاذ کی مذمت کی۔ برکس ممالک نے مشرق وسطیٰ اور مغربی ایشیا میں کشیدگی میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق عالمی تجارت، سپلائی چین اور توانائی کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ برکس ممالک نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ سیاسی اور سفارتی ذرائع سے چیلنجز اور متعلقہ سکیورٹی خطرات سے نمٹے اور بحران کے پرامن حل کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرے۔اس کے علاوہ کیوبا کے خلاف بڑھتی ہوئی یکطرفہ ناکہ بندی پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔ برکس ممالک نے تسلیم کیا کہ توانائی کی حفاظت سماجی اور اقتصادی ترقی، قومی سلامتی اور تمام اقوام کی فلاح کے لیے ایک اہم بنیاد ہے۔ مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں کے اصول کی بنیاد پر اور ہر ملک کے مخصوص حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک منصفانہ، منظم، مساوی اور جامع توانائی کی تبدیلی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ برکس ادائیگیوں کے ورکنگ گروپ کو بات چیت جاری رکھنے اور برکس ممالک کے درمیان سرحد پار ادائیگیوں کے لیے عملی حل کی تشکیل کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ نیو ڈیولپمنٹ بینک کی مزید توسیع کے لیے بھی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ برکس ممالک نے ثقافتی تنوع کے مزید احترام پر زور دیا، برکس خواتین کی وزارتی اجلاس کے نتائج کا خیرمقدم کیا اور خواتین کی ہمہ گیر ترقی کی وکالت کی۔ اعلامیے میں 2027 میں چین کی برکس کی صدارت اور 19ویں برکس سربراہی اجلاس کی میزبانی کی مکمل حمایت کی گئی۔
Trending
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر
- 18 ویں برکس سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- چین نے ہمیشہ چین-بھارت تعلقات کو تزویراتی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے، چینی صدر
- اس وقت مختلف خطرات اور چیلنجز یکے بعد دیگرے سامنے آرہے ہیں، چینی صدر
- آئی ایم ایف جائزہ مذاکرات، پاکستان کو نئے اہداف اور شرائط سے آگاہ کیے جانے کا امکان
- جی سی یو لاہور کے طالب علم کا سائیکل پر ایک ہزار کلومیٹر سے زائد سفر
- مسائل کے حل کیلئے قومی سطح پر ڈائیلاگ نا گزیر ہے ،پیشرفت ہونی چاہیے ‘ ہمایوں اختر خان