ملتان ( سپورٹس ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں میراتھن ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں فیملیز اور مختلف کمیونٹیز نے بھرپور شرکت کی،اس ایونٹ کا مقصد آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر کے بارے میں آگاہی اور سمجھ بوجھ کو فروغ دینا تھا۔یہ ایونٹ لاہور آٹزم انیشیٹوکے زیرِ اہتمام منعقد کیا گیا جس کی قیادت بانی ماہین گل ملک اور بیرسٹر تیمور ملک نے کی۔ اس ایونٹ کے انعقاد میں لاہور کے مختلف رننگ گروپس بھی شریک ہیں جبکہ اس کی کوارڈی نیشن رباب گردیزی نے کی۔رن فار انکلوژن کا مقصد آٹزم سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور معاشرے میں نیورو ڈائیورجینٹ افراد کی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔شرکا ء نے 1 کلومیٹر، 5 کلومیٹر اور 10 کلومیٹر کے مختلف زمروں میں حصہ لیا جبکہ 1 کلومیٹر واک/رن کو ایک مشترکہ کمیونٹی سرگرمی کے طور پر رکھا گیا جس میں تمام شرکا ء نے یکساں طور پر شرکت کی۔اس ایونٹ کے ذریعے شرکا ء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشرے میں ہر فرد چاہے وہ مختلف انداز میں سوچتا ہو، سیکھتا ہو یا اظہار کرتا ہو، برابر کی عزت، قبولیت اور شمولیت کا حق رکھتا ہے۔رن فار انکلیوژن کے نام سے منعقد ہونے والا یہ ایونٹ آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر سے متعلق آگاہی بڑھانے اور ایک زیادہ ہم آہنگ اور معاون معاشرے کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوا۔اس پہلے اپنی نوعیت کے ایونٹ میں 1500 سے زائد افراد نے شرکت کی جس نے معاشرے میں نیورو ڈائیورسٹی کے تصور کو اجاگر کیا اور اسے ایک اجتماعی جشن کی شکل دی۔ایونٹ کے مقاصد میں نیورو ڈائیورسٹی کا جشن منانا، منظم شمولیت کو فروغ دینا، اجتماعی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا اور آگاہی کو عملی اقدامات میں بدلنا شامل تھا جنہیں شرکا ء نے بھرپور انداز میں تقویت دی۔آٹزم ایک اسپیکٹرم ہے اور ہر آٹسٹک فرد اپنی منفرد صلاحیتوں، چیلنجز اور معاونت کی ضروریات کے ساتھ معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاستدان اور سماجی رہنما بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی ریس ہے جو آٹزم کے بارے میں آگاہی کے لیے منعقد کی گئی،ہم چاہتے ہیں کہ اس سلسلے میں مکمل آگاہی پھیلے اور نیورو ڈیورجنٹ بچے اس معاشرے کا فعال حصہ بن سکیں۔
Trending
- بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی کے سامنے مودی کا بیانیہ زمیں بوس
- پی ایس ایل 12 کے لیے دو ونڈوز سامنے آ گئیں، سپر سکسز کی تجویز
- نیشنل انٹیلی جنس بیورو کا قیام ، جاپان کا ارادہ منظر عام پر آ گیا
- فلپائن کی علاقائی حدود میں جزیرہ ہوانگ یئن کبھی ان میں شامل نہیں رہا , چینی وزارت خارجہ
- چین کے نئے تین نمایاں شعبے عالمی مینوفیکچرنگ کی جدت اور اپ گریڈ یشن کے لیے نئے مواقع فراہم کریں گے، چینی میڈیا
- چین کا امریکہ سے چینی کمپنیوں پر دباؤ بند کرنے کا مطالبہ
- چینی صدر کی قیادت میں چین نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، صدر سلوواکیہ
- فیفا کا نجی سرمایہ کاری منصوبے کی شدید مخالفت کے باوجود مشاورت جاری رکھنے کا اعلان
- فٹبال: امتیازی رویے پر کم از کم 10 میچز کی پابندی لازمی قرار
- ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی