بیجنگ : ایک سو انتالیسویں کینٹن فیئر کے پہلے مرحلے کی آف لائن نمائش ختم ہو گئی۔ پہلے مرحلے کی نمائش میں چین کے جدید صنعتی نظام کی تخلیقی کامیابیاں پیش کی گئیں اور غیر ملکی خریداروں کی تعداد کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ، جس سے چین کی غیر ملکی تجارت کی لچک اور توانائی کی بھرپور عکاسی ہوئی۔موجودہ کینٹن فیئر کے پہلے مرحلے کی نمائش کا رقبہ پانچ لاکھ بیس ہزار مربع میٹر تھا ۔ نمائش میں اے آئی ذہین آلات، ڈرونز اور نیو انرجی گاڑیوں سمیت نئی مصنوعات پیش کی گئیں ، جو انٹیلیجنٹ مینوفیکچرنگ، نیو انرجی، اور اعلی درجے کے سازو سامان سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں ، جو چین کے جدید صنعتی نظام کی جدت طرازی اور ترقی کی صلاحیت کو مکمل طور پر ظاہر کرتی ہیں۔ موجودہ نمائش میں 324 نئی پراڈکٹس کی لانچنگ کی گئی ، جس سے کمپنیوں کو موثر رابطہ سازی کا پلیٹ فارم فراہم ہوا ۔ انیس اپریل کی شام پانچ بجے تک، 216 ممالک اور خطوں سے 1 لاکھ 67 ہزار غیر ملکی خریداروں نے نمائش میں شرکت کی، جو پچھلی نمائش کے مقابلے میں 5.9 فیصد زیادہ ہے۔ رواں سال کینٹن فیئر کے دوسرے مرحلے کی آف لائن نمائش کا موضوع “معیاری گھریلو سامان ” ہے، جو 23 سے 27 اپریل تک منعقد کی جائے گی۔
Trending
- ملکی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ہوگئی، نجی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ
- خیبرپختونخوا میں آئی جی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل، صوبائی کابینہ سے پولیس ایکٹ کی منظوری
- سرفراز احمد کے دو شاندار کیچ، صاحبزادہ فرحان معمولی زخمی
- فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے مسٹر بیسٹ کے ساتھ مل کر اپنی ہی جعلی وائرل ویڈیو کو حقیقت بنا دیا
- پی آئی اے بیڑے کی بحالی؛ نئے طیاروں اور انجنوں کی خریداری پر اہم پیشرفت
- فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے شیڈول انٹرویوز ملتوی
- چینی صدر کی واشنگٹن آمد، لڑاکا طیاروں نے سلامی پیش کی
- امریکی صدر کی جانب سے اینڈریوز ایئر بیس پر شی جن پھنگ کا استقبال
- چین اور کرغزستان کے درمیان تعاون تیزی سے فروغ پا رہا ہے ، چینی وزیر اعظم
- چینی صدر امریکہ کے سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔