ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کے ساتھ ختم ہوجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
واشنگٹن (پی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کے ساتھ ختم ہو جائیگا،
ہم ایران کے ساتھ معاملات کو بہت کامیابی سے سنبھال رہے ہیں، ہم مذاکرات میں مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں چاہتے،ایران کی ناکہ بندی کامیاب رہی ہے، ہمارے پاس اس معاملے پر مزید وقت نہیں ،امریکا ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، ایران کے معاملے میں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کروں گا۔امریکی ٹی وی کودیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ معاملات کو بہت کامیابی سے سنبھال رہے ہیں، ہم مذاکرات میں مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی ناکہ بندی کامیاب رہی ہے، ہمارے پاس اس معاملے پر مزید وقت نہیں ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، ایران کے معاملے میں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کروں گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ وہ ایک ایسی عظیم ڈیل چاہتے ہیں جو امریکہ کیلئے قابل قبول ہو اور ایران کو مستقبل میں مدد دے گی۔ٹرمپ نے کہا کہ دو ہفتوں تک جاری جنگ بندی کے دوران امریکہ نے خطے میں اپنی فورسز کو مضبوط کیا ہے اور وہ دوبارہ ضرورت پڑنے پر بمباری کرنے کیلئے تیار ہیں۔
انہوںنے کہاکہ امریکہ مذاکرات کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے اور ہم آبنائے ہرمز کو کنٹرول کر رہے ہیں۔جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ آیا جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی تو ٹرمپ نے کہا کہ میں ایسا نہیں کرنا چاہتا،ہمارے پاس اتنا وقت نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے پاس یہی راستہ ہے اور انھیں مذاکرات کرنا ہوں گے۔امریکی صدر نے کہاکہ اگر ایران معاہدہ کر لیتا ہے تو وہ دوبارہ مضبوط بن سکتا ہے اور ایک عظیم قوم بن سکتا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر دوبارہ بمباری شروع ہو سکتی ہے۔ٹرمپ سے براہِ راست پوچھا گیا کہ اگر اسلام آباد میں ہونے والے آئندہ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی تو کیا وہ دوبارہ حملے شروع کریں گے۔اس پر ٹرمپ نے کہا کہ میری توقع ہے کہ بمباری ہو گی کیونکہ میرے خیال میں اسی ذہنیت کے ساتھ آگے بڑھنا بہتر ہے۔انھوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں، ہم تیار ہیں۔ میرا مطلب ہے کہ فوج پوری طرح تیار ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ کرنسی تبادلے پر غور جاری ہے، اگر میں متحدہ عرب امارت کی مدد کر سکا تو ضرور کروں گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ ایران اور یو اے ای امیرممالک ہیں۔
پی این پی
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.