بیجنگ :چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے چین، قازقستان، کرغزستان، روس اور تاجکستان کے درمیان طے پانے والے “سرحدی علاقوں میں عسکری اعتماد کو مضبوط کرنے کے بارے میں معاہدے”پر دستخط کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر ” دو معاہدوں ” پر عمل درآمد کرنے والے مشترکہ نگرانی گروپ کو تہنیتی پیغام ارسال کیا۔ یہ “دو معاہدے” سرحدی علاقوں میں عسکری اعتماد کے فروغ اور ملٹری فورسز میں باہمی کمی سے متعلق ہیں، جنہوں نے خطے میں استحکام اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وانگ ای نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان معاہدوں پر دستخط اور تعاون کے نظام کا قیام ممالک کے درمیان سیاسی اعتماد بڑھانے اور سرحدی امن کو مستحکم کرنے کی ایک کامیاب مثال ہے، جس نے خطے میں طویل المدتی امن اور مشترکہ ترقی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور دیگر شریک ممالک کے سربراہان کی اسٹریٹجک رہنمائی میں پانچوں ممالک کے درمیان سیاسی اعتماد مزید گہرا ہوا ہے، عملی تعاون میں وسعت آئی ہے اور عوامی و ثقافتی روابط بھی مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
Trending
- تنیشا مکھرجی کی شادی شدہ مردوں سے تعلقات رکھنے والی خواتین پر شدید تنقید
- فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے 10 ارب روپے کی بچت بھی کی گئی، وزیر توانائی اویس لغاری
- ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے اہم پیشرفت
- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم کا اسلام آباد کلب اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ
- متنازع اور بولڈ اسپورٹس اشتہار کے بعد سڈنی سوینی کے 2 لاکھ فالوورز کم ہوگئے
- وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا آغاز 16 ستمبر سے ہوگا
- دن میں بات چیت رات کو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، حافظ نعیم کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا عندیہ
- Asian Games – ایکسپریس اردو
- راجپال یادیو کو 2 کروڑ جمع کرانے کےلیے سپریم کورٹ کی آخری مہلت
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نوٹی فکیشن جاری