بیجنگ :چین میں یومِ مئی کی تعطیلات کے موقع پر نئی فلموں کی پیشگی ٹکٹ فروخت 27 ملین یوان سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں “فلم پلس” سرگرمیوں اور عوامی سہولت کے اقدامات متعارف کرائے جا رہے ہیں، تاکہ فلمی صنعت کو متنوع صارفین کے نظام کی جانب منتقل کیا جا سکے۔چائنا میڈیا گروپ نے “روشنی کے ساتھ سفر: فلم کے ساتھ سیاحت” کے عنوان سے ایک جامع میڈیا مہم شروع کی ہے، جس کے تحت متعدد ایئر لائنز اور چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کے تعاون سے خصوصی تھیم پر مبنی پروازیں اور ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاحوں اور ناظرین کے لیے فلمی موضوعات پر مبنی سفری راستے بھی ترتیب دیے گئے ہیں، تاکہ پورے سفر کے دوران فلمی ماحول کا تجربہ فراہم کیا جا سکے۔علاوہ ازیں، چائنا میڈیا گروپ نے ملک کے مختلف علاقوں کے ثقافتی و سیاحتی اداروں کے ساتھ مل کر نمایاں مقامات پر خصوصی سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے، جن میں دریائے سونگھوا کے کنارے ہیلونگ جیانگ صوبے میں ، فُوجیان کے ساحلی علاقوں پر،جیانگشی کی قدیم گلیوں اور تاریخی قصبوں میں، چھونگ چھنگ پہاڑی شہر کے دریا کے کنارے،اور زے جیانگ کے شہر ننگ بو شامل ہیں۔ ان مقامات پر اوپن ایئر سینما، لائیو پرفارمنس اسٹیج اور ثقافتی سرگرمیوں کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
Trending
- امیشا پٹیل کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری، ملازمہ گرفتار
- گیس سیکٹر کا 3600 ارب روپے گردشی قرضہ 3 سال میں ختم کرنے کا پلان
- سعودی سول تنصیبات پر حملے علاقائی امن کیلیے خطرہ قرار؛ پاکستان کی شدید مذمت
- محمد عباس نے لیجنڈ وسیم اکرم کا 27 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا
- سلمان خان کو دہلی ہائی کورٹ سے کیس میں بڑا ریلیف مل گیا
- مہنگائی تلے دبے عوام پر نیا بوجھ، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
- صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
- بھارتی کرکٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 131 سال پرانا منفرد ریکارڈ برابر کردیا
- گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی؟ ’سنگل‘ ہونے کا اشارہ
- پاکستان اور افریقہ کے درمیان تجارتی، صنعتی اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت