News Views Events
Apna Watan

بیوی کے ناجائزتعلقات پتہ چلنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی

حیدرآباددکن(پی این پی)بھارت کے شہر حیدرآباد میں 36 سالہ ٹیک ملازم ایس سیتھارام ریڈی نے جھیل میں کود کر خودکشی کر لی

جس کی لاش 9 فروری کو ایک جھیل سے برآمد کی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایس سیتھارام کے اہلِ خانہ نے الزام لگایا ہے کہ بہو کے مبینہ ناجائز تعلقات اور گھریلو تنازعات کے باعث ان کا بیٹا شدید ذہنی دبا کا شکار تھا، بیٹے کی بیوی رینوکا کا ایک کاروباری شخص ایم رمانا ریڈی سے تعلق تھا جس پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال جنوری میں سیتھارام کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی جس کے بعد حالات مزید خراب ہوئے اور متوفی نے بیوی کے گمشدگی ہونے کی رپورٹ بھی درج کروائی تھی۔

متوفی کے والد کا دعوی ہے کہ ان کے بیٹے کو ایک نامناسب ویڈیو بھی بھیجی گئی تھی جس سے وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گیا تھا اور پریشان رہتا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے بیوی اور اس کے مبینہ ساتھی کو 21 اپریل کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، دونوں کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق متوفی کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور اس کے 2 کم عمر بچے بھی ہیں۔

پی این پی

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.