News Views Events
Apna Watan

روس: ڈوپنگ اسکینڈل کی تحقیقات مکمل، 300 سے زائد پابندیاں عائد

0

عالمی انسدادِ ڈوپنگ ادارے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو لیبارٹری کے ڈیٹا کے حصول کے بعد ہونے والی تحقیقات کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہیں۔

آپریشن لِمز کے نام سے جاری تحقیقات کے نتیجے میں 291 روسی کھلاڑیوں کو سزا دی گئی جبکہ مجموعی طور پر 302 پابندیاں عائد کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق 22 مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس کو 23 اینٹی ڈوپنگ تنظیموں نے سزائیں سنائیں۔

ان میں ویٹ لفٹنگ اور ایتھلیٹکس کے کھلاڑی سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

مزید یہ کہ 11 کھلاڑیوں کو ایک سے زائد خلاف ورزیوں پر سزا دی گئی جبکہ چار کیسز ابھی زیر سماعت ہیں۔

واڈا کے صدر وٹولڈ بانکا نے اس تحقیقات کو تاریخ کی کامیاب ترین کارروائی قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ 2015 میں روس میں ریاستی سرپرستی میں ڈوپنگ پروگرام کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد روسی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کو معطل کر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں 2018 میں سخت شرائط کے تحت اس کی بحالی کی گئی جس کے نتیجے میں 2019 میں ماسکو لیب سے اہم ڈیٹا حاصل ہوا۔

اسی ڈیٹا میں رد و بدل ثابت ہونے پر روس پر چار سالہ پابندی بھی عائد کی گئی تھی۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.