News Views Events
Apna Watan

کراچی: موبائل فون شاپ میں ڈکیتی کا مقدمہ دکان کے مالک کی مدعیت میں درج

0

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گلشن حدید فیز ون میں موبائل فون شاپ میں ڈکیتی کا مقدمہ دکان کے مالک کی مدعیت میں درج کرلیا جس میں مدعی مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو ان دکان سے 50 سے 60 آئی فون ، 30 ٹچ موبائل فونز استعمال شدہ اور دیگر ڈبہ پیک سمیت 20 موبائل فونز کے علاوہ موبائل فون کے ڈبے میں رکھی گئی 6 لاکھ 60 ہزار روپے نقدی اور سیاہ میں موجود 3 لاکھ روپے بھی لیکر فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن گلزار تنیو نے بتایا کہ لوٹ کر لیجانے والے آئی فونز نان پی ٹی اے بتائے جاتے ہیں جبکہ پولیس نے مدعی بسن کمار کے بیان کی روشنی میں مقدمہ نمبر 775 سال 2026 بجرم دفعات 392 اور 397 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

اس حوالے سے صدر موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلر ایسوسی ایشن منہاج گلفام نے واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہر قائد میں ایک اور تاجر کے ساتھ واردات ہوئی ہے ، کراچی میں ہر دن وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں ، روزانہ کی بنیاد پر تاجر اپنی جمع پونجی سے محروم ہو رہے ہیں۔

گلشن حدید میں جس تاجر کے ساتھ واردات ہوئی وہ زار و قطار رو رہا تھا ، تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے ، شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کی وارداتوں سے کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے جبکہ تاجر عدم تحفظ کا بھی شکار ہو رہے ہیں ، فوری طور پر واردات میں ملوث ڈاکوؤں کی گرفتاری کو یقینی بنا کر لوٹا ہوا سامان برآمد کرایا جائے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.