بیجنگ : آن لائن پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار کے مطابق پیر کے روز تک چین میں سالانہ کل باکس آفس آمدنی 13.5 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی تھی ، جبکہ مئی ڈے (مئی کی تعطیلات) کے دوران باکس آفس آمدنی 600 ملین یوآن سے بڑھ گئی ہے۔باکس آفس کے اس مستحکم اضافے کے پیچھے اس سال مئی ڈے کی فلمی مارکیٹ کی اہم خوبی یہ رہی کہ فلموں کی نمائش کے شوز کی تعداد زیادہ تھی اور ٹکٹوں کی قیمت کو مزید کم کیا گیا تھا ۔ 2026 میں مئی ڈے کے پہلے دن ملک بھر میں اوسطاً ٹکٹ کی قیمت صرف 36.8 یوآن رہی، جو گزشتہ چار برس میں اسی عرصے کے دوران سب سے کم ہے۔ بیجنگ، ہیبی، لنیاؤ اور دیگر مقامات نے فلم دیکھنے کے لیے عوامی سبسڈی کا اعلان کیا، جس سے فلمی مارکیٹ کو تقویت ملی۔ عوامی تفریح اور فلاح و بہبود کے ان اقدامات نے عوام کی صارفی ضروریات سے مکمل ہم آہنگی کو بر قرار رکھا اور فلم دیکھنے کو کو مزید سستا اور زیادہ لوگوں کے لیے ایک معمول کی تفریح بنادیا۔ اس سے 2026 کے مئی ڈے فلمی مارکیٹ میں مزید رونق پیدا ہوئی اور فلمی صنعت کی اعلیٰ معیار کے ساتھ ترقی کے لیے طاقت فراہم ہوئی ۔2026 ” پندرہویں پانج سالہ منصوبے” کے آغاز کا سال ہے اور اسے “فلمی معیشت کو فروغ دینے کا سال” بھی قرار دیا گیا ہے۔ تخمینوں کے مطابق، 2026 میں فلمی صنعت کی پوری زنجیر (فلم میکنگ سے ڈسٹری بیوشن تک) کی پیداواری مالیت 200 ارب یوآن سے تجاوز کر جائے گی۔ چین کی فلمی صنعت اب محض ٹکٹوں کی فروخت سے آگے بڑھ کر “ڈائیورسفائیڈ کنزیومر ایکو سسٹم “کی جانب رواں دواں ہے۔ اس سال “مئی ڈے” کی تعطیلات میں “فلم + سیاحت”، “فلم + زندگی” اور “فلم + صارفی استعمال” کے ماڈلز نے مارکیٹ کی صلاحیت کو برقرار رکھا اور تعطیلاتی معیشت کی ترقی کو فروغ دیا۔
Trending
- پاکستانی پانڈا بانڈ کی ریکارڈ طلب اور شاندار پذیرائی، عالمی اعزاز حاصل
- ’جیسا کرو گے ویسا بھرو گے‘؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کا جیل سے لکھا گیا خط
- معاذ صداقت نے سی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کردی
- علی ظفر نے کترینہ کیف کی باڈی شیمنگ کرنے والے مردوں کو آئینہ دکھا دیا
- زرِمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 21.4 ارب ڈالرز پر، وزیرِاعظم شہباز شریف کا اظہارِ تشکر
- فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورت
- سندھ کابینہ نے صوبے کی جامع اسپورٹس پالیسی کی منظوری دے دی
- ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی شادی نہیں ہوئی، تصاویر جعلی ہیں، اسٹائلسٹ کا نیا انکشاف
- ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے کاروباری و سرمایہ کاری مسائل حل ہونے لگے
- وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم؛ کراچی سمیت بڑے شہروں میں پیٹرول کی فراہمی شروع