News Views Events
Apna Watan

تھانہ چونترہ کے علاقے چھوکر میں فائرنگ سے جاں بحق چوہدری خالد محمود کی تدفین

0

راولپنڈی :تھانہ چونترہ کی حدود چھوکر میں فائرنگ سے قتل ہونے والے معروف ریٹائرڈ پٹواری چوہدری خالد محمود کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ اس واقعے میں ان کے بیٹے بھی زخمی ہوئے، جن کا علاج جاری ہے۔

مرحوم چوہدری طاہر محمود پٹواری اور چوہدری ناصر (مرحوم) پٹواری کے بھائی تھے، جبکہ وہ چوہدری عثمان خالد محمود اور چوہدری کاشان خالد کے والد تھے۔
نمازِ جنازہ میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی بھرپور نمائندگی دیکھنے میں آئی۔ خصوصاً تحصیلدار فتح جنگ و حسن ابدال چوہدری شفقت محمود کی شرکت نمایاں رہی، جنہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت بھی کی۔
اس موقع پر تحصیلدار سردار ناصر عباس، نائب تحصیلدار چوہدری صغیر، چوہدری جابر اور چوہدری ظہور احمد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، جبکہ ربنواز گرداور محمد اعظم اور رئیس نواز نے بھی شرکت کی۔
ریونیو عملے کے متعدد افسران و اہلکاروں نے بھی نمازِ جنازہ میں شرکت کی، جن میں چوہدری خضر محمود، محمد طاہر (ڈھوک مری)، اظہر، قاضی طارق، ارشد خان، شہزاد خان، ملک شوکت، ملک صنوبر، طاہر محمود، ملک وارث، محمد طاہر محمود (تترال)، ملک جاوید، ملک شوکت محمود، طاہر محمود انجم، ملک طارق محمود پٹواری اور مرزا سعید اختر تحصیلدار شامل تھے۔
نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ سابق ناظم چوہدری الیاس، راجہ عمران جاوید اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی چوہدری کامران اسلم نے شرکت کی اور مرحوم کے بھائیوں و دیگر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کی مغفرت، بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی، جبکہ شرکاء نے زخمی بیٹے کی جلد صحت یابی کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.