اقوام متحدہ :چین اور زیمبیا کے اقوام متحدہ میں مستقل مشنز اور چائنا ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں “آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی صلاحیتوں کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی تعاون کے فرینڈز گروپ” کا اجلاس منعقد کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ اور زیمبیا کے مستقل نمائندے چولا میلمبو نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی، جبکہ اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ڈیجیٹل اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے خصوصی ایلچی امندیپ سنگھ گل اور روس، برازیل، انڈونیشیا سمیت درجنوں ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے اس میں شرکت کی۔ فو چھونگ نے کہا کہ ہمیں کثیرالجہتی پر قائم رہنا چاہیے، اور اے آئی کی ترقی کو جامع مشاورت ، تعمیری شراکت اور مشترکہ مفادات کے اصولوں کے تحت آگے بڑھانا چاہیے، جس میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی حمایت کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گروپ کی مشترکہ کوششوں سے ، اے آئی کے سائنسی مشاورتی میکانزم اور عالمی حکمرانی کے مکالمے کو قائم کرنے، وسیع اتفاق رائے پیدا کرنے اور عملی نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ تمام ممالک، خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کے ممالک، عالمی حکمرانی میں مؤثر طریقے سے شریک ہو سکیں، تاکہ اے آئی چند امیر ممالک یا گروہوں کا “کھیل” نہ بنے ۔
Trending
- پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اگست میں 316ملین ڈالر تک پہنچ گئی
- شینزو-20 اور شینزو-21 کے خلابازوں کو اعزازی القابات اور میرٹ میڈل دینے کی تقریب کا انعقاد
- بند اسٹیل ملز سے 3 سال میں 79 ارب کا نقصان
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا
- کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
- دس روپے کی تصویر – ایکسپریس اردو
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- سہیل آفریدی کی لاہور آمد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی کے 41 کارکنان کی گرفتاری کا فیصلہ
- آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کے تہلکہ خیز انکشافات، کھلاڑی نے اعتراف کرلیا
- انٹرنیشنل اسٹریمرز اور انفلوئنسرز کا سی چھوان میں میاں ژو نیو ایئر پینٹنگ ولیج کا دورہ