News Views Events
Apna Watan

معرکہ حق کی پہلی سالگرہ، فرخ خان کا پاک فوج اور قوم کو زبردست خراجِ تحسین

معرکہ حق کی بدولت آج ملک میں امن قائم ہے جس کا کریڈٹ عسکری قیادت کو جاتا ہے

0

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی فرخ خان نے ’’معرکہ حق‘‘ کو ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم اور بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دشمن کتنا بھی طاقتور ہو لیکن جو بھی پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچائے گا، یہ قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر مقابلہ کرے گی۔ فرخ خان کا کہنا تھا کہ مضبوط فوج ہی محفوظ پاکستان کی ضامن ہے اور پاک فوج نے معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان سرحدوں پر ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں جبکہ معرکہ حق میں شاندار فتح کے بعد دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کی عزت بڑھی اور ملک کا نام روشن ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں امن کے قیام کیلئے بھی پاک فوج اہم کردار ادا کررہی ہے، پاکستان امن چاہتا ہے مگر اگر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق کی بدولت آج ملک میں امن قائم ہے جس کا کریڈٹ عسکری قیادت کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل بھارتی جارحیت کی اس کوشش کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دے کر دنیا پر ثابت کردیا کہ بھارت دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں اپنی دفاعی صلاحیت کو ثابت کیا اور دشمن کے جنگی طیاروں کو تباہ کردیا۔ اس معرکہ میں فتح کے بعد جنرل عاصم منیر کو عظیم کامیابی پر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی جبکہ عالمی سطح پر پاکستان کی پذیرائی ہوئی اور سفارتی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہوا۔ فرخ خان نے کہا کہ اس معرکے کے بعد دنیا میں پاکستان کا نام اور پرچم سربلند ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس معرکہ نے ثابت کردیا ہے کو اگر قوم متحد ہو جائے تو ہم ہر مصیبت پر قابو پا سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.