بیجنگ:کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور چین کی ریاستی کونسل کی منظوری سے، چین کی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے حال ہی میں “ریاستی کونسل کا 2025 کی قانون سازی کے امور کا منصوبہ” جاری کیا۔اس منصوبےکے مطابق ملک کی قانونی حکمرانی اور بین الاقوامی معاملات پر قانونی حکمرانی میں ہم آہنگی کو فروغ دیا جائےگا، قانون سازی کے شعبے میں اصلاحات کو گہرا کیا جائےگا اور اہم شعبوں ،نئے ابھرتے ہوئے شعبوں اور بین الاقوامی معاملات سے متعلق شعبوں میں قانون سازی کو مضبوط بنایا جائےگا۔ منصوبے کے مطابق قانون سازی کے معیار کو بڑھایا جائےگا اور آئین کی مرکزیت پر مبنی چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ قوانین کے نظام کو بہتر بنایا جائےگا تاکہ چینی طرز کی جدیدیت کے ذریعے طاقتور ملک کی تعمیر اور قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے لئے پختہ قانونی بنیاد فراہم کی جائے ۔ منصوبے میں کہا گیا ہے کہ ریاسی کونسل کے تمام محکموں کو قانون سازی کے امور کو اعلیٰ معیار اور مؤثر انداز میں مکمل کرنے کو یقینی بنانا ہوگا۔ وزارت انصاف کو تنظیم اور ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے حکومت کے قانون سازی کی جانچ کے کردار کو مزید مضبوط بنانا ہوگا اور قانون سازی کے امور کے منصوبے پر عملدرآمد کو مکمل طور پر آگے بڑھانا ہوگا۔
Trending
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار
- چین نے امریکی حکومت کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کے منصوبے کی مخالفت کر دی
- قومی ویمن کرکٹر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- چین نیپال کو آفت زدہ علاقوں میں بچاؤ کے لیے ہنگامی امداد فراہم کرے گا، چینی وزارت خارجہ
- چین اور امریکہ اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- چین، شی زانگ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری
- چین۔بھارت سرحدی مسئلے پر خصوصی نمائندوں کی 25ویں ملاقات میں آٹھ نکات پر اتفاقِ رائے
- چین کی جی ڈی پی میں پہلی ششماہی میں 4.7 فیصد اضافہ