بیجنگ :چین کے وزیرِاعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں دورۂ چین پر آئے ازبکستان کے وزیرِ اعظم عبد اللہ عاریپوف سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ چین ازبکستان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے سربراہان کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے سیاسی اعتماد کو مزید مضبوط، باہمی حمایت کو مستحکم اور ہمہ جہتی باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے، تاکہ چین۔ازبکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مزید نتائج حاصل کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ چین اقوامِ متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم اور دیگر کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر ازبکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے، جبکہ “چین۔وسطی ایشیا تعاون میکانزم” کو مزید مضبوط بنانے، چاروں گلوبل انیشی ایٹوز پر عمل درآمد اور عالمی نظام کو زیادہ منصفانہ اور متوازن سمت میں آگے بڑھانے کے لیے بھی مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ازبک وزیرِ اعظم عبداللہ عاریپوف نے کہا کہ ازبکستان ایک چین کے اصول کی مضبوط حمایت کرتا ہے اور چین کی جانب سے ازبکستان میں اصلاحات اور ترقی کے لیے فراہم کردہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ازبکستان “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں فعال شرکت جاری رکھے گا، دہشت گردی، انتہاپسندی اور علیحدگی پسندی جیسی”تین منفی قوتوں”کے خلاف تعاون کو مضبوط کرے گا، اور شنگھائی تعاون تنظیم و چین۔وسطی ایشیا میکانزم سمیت مختلف کثیرالجہتی فریم ورکس میں چین کے ساتھ ہم آہنگی کو مزید فروغ دے گا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے۔
Trending
- مسلسل 5واں مثبت دن، 100 انڈیکس میں 833 پوائنٹس کا اضافہ
- پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اگست میں 316ملین ڈالر تک پہنچ گئی
- شینزو-20 اور شینزو-21 کے خلابازوں کو اعزازی القابات اور میرٹ میڈل دینے کی تقریب کا انعقاد
- بند اسٹیل ملز سے 3 سال میں 79 ارب کا نقصان
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا
- کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
- دس روپے کی تصویر – ایکسپریس اردو
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- سہیل آفریدی کی لاہور آمد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی کے 41 کارکنان کی گرفتاری کا فیصلہ
- آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کے تہلکہ خیز انکشافات، کھلاڑی نے اعتراف کرلیا