بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں ٹوکیو ٹرائل کے اسی برس مکمل ہونے کے موقع پر کتاب “فار ایسٹ انٹرنیشنل ملٹری ٹریبونل کے مقدمے کی کارروائی کے ریکارڈز کا مکمل ترجمہ” کے چین میں شائع ہو نے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیا ۔انہوں نے کہا کہ اس کتاب کی اشاعت اور ٹوکیو ٹرائل کے دوران امریکی نائب پراسیکیوٹر ڈیوڈ نیلسن سٹن کی ڈائری کے انکشافات سے ایک بار پھر ظاہر ہوتا ہے کہ جاپان کے فوجی جارحانہ جرائم کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ان جرائم کے مضبوط ثبوت موجود ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اسی سال گزر چکے ہیں، لیکن جاپانی دائیں بازو کی قوتوں نے کبھی تاریخ پر غور و فکر نہیں کیا اور جارحیت پر مبنی جرائم کو جائز پیش کرتے ہوئے جاپانی معاشرے میں تاریخ کو مسخ کرنے اور غلط تصور کی ترویج کی بھر پور کوششیں کیں ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کچھ سیاستدان اکثر “یاسوکونی شرائن ” پر حاضری دیتے ہیں جہاں دوسری جنگ عظیم کے جاپان کے اول درجے کے جنگی مجرموں کے یاد گاری کتبے ہیں ۔اس حاضری کا مقصد ٹوکیو ٹرائل کے تاریخی فیصلوں کو مسترد کر نا اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو چیلنج کرنا ہے ۔ لین جیئن نے مزید کہا کہ دنیا کے تمام امن پسند لوگ کبھی کسی کو جارحیت پر مبنی جرائم کو دہرانے کی اجازت نہیں دیں گے، اور جاپان کی “نئی عسکریت پسندی” کے اقدامات کی سختی سے مزاحمت کریں گے۔
Trending
- پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اگست میں 316ملین ڈالر تک پہنچ گئی
- شینزو-20 اور شینزو-21 کے خلابازوں کو اعزازی القابات اور میرٹ میڈل دینے کی تقریب کا انعقاد
- بند اسٹیل ملز سے 3 سال میں 79 ارب کا نقصان
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا
- کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
- دس روپے کی تصویر – ایکسپریس اردو
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- سہیل آفریدی کی لاہور آمد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی کے 41 کارکنان کی گرفتاری کا فیصلہ
- آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کے تہلکہ خیز انکشافات، کھلاڑی نے اعتراف کرلیا
- انٹرنیشنل اسٹریمرز اور انفلوئنسرز کا سی چھوان میں میاں ژو نیو ایئر پینٹنگ ولیج کا دورہ